پُش ٹو ٹاک

پُش ٹو ٹاک (پی ٹی ٹی ) سیلولر پر فوری کمیونکیشن ہے جو کسی آلے کو وائس ٹرانسمشن کی حالت سے وائس ریسیپشن کی حالت میں تبدیل کرنے کے لئے ایک بٹن کا استعمال کرتا ہے جبکہ عام موبائل فون کے ڈائلنگ اور بجنے (رِنگنگ) کے مراحل کو ختم کرتا ہے ۔یہ سیلولر نیٹ ورک میں براہ ِ راست ایک سے ایک اور ایک سے کئی وائس کمیونکیشن کی خدمت فراہم کرتا ہے ۔ موبائل نیٹ ورک پر ہاف ڈوپلیکس ٹیکنالوجی پر مبنی یہ خصوصیت پُش ٹو ٹاک سروس کو سیلولر کی رسائی کے وسائل استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ Zong اپنا 4Gوائرلیس نیٹ ورک ٹرنکنگ سولیوشن استعمال کرتا ہے جو ملک بھر میں بنا خلل سروس کے لئے فاصلے کی حدود کو ختم کرتا ہے ۔

کال بیک کی درخواست ( کال بیک ریکویسٹ)

اہم خصوصیات

  • بہترین معیاری وائس
  • عمدہ ملٹی میڈیا اسپیکر
  • ویب پورٹل کے ذریعے جی پی ایس مقام (GPS location)کی نگرانی
  • کوئی جغرافیائی حدود نہیں
  • ایک ہی پُش سے گروپ کے تمام اراکین کو ترسیل

اہم فوائد

  • ٹیم میں ہم آہنگی اور کارکردگی کو بہتر بناتی ہے
  • کمیونکیشن کی لاگت میں کمی کرتی ہے
  • با آسانی قابل ِ ترتیب
  • ملک بھر میں احاطہ (کو َریج )
  • تمام عملے کو یکساں پیغام کی ترسیل