بڑی تعداد میں تجارتی ایس ایم ایس (کارپوریٹ بلک ایس ایم ایس )

Zong بڑی تعداد میں تجارتی ایس ایم ایس پیش کرتا ہے جو اپنے تاجر صارفین کو ان کے کاروبار کے لئے با آسانی استعمال ہونے والے ویب ٹول فراہم کرتا ہے ۔یہ سروس صارفین کو اپنے پی سی سے اپنے ملازمین اور صارفین کو بڑی تعداد میں ایس ایم ایس تیار کرنے اور بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ بڑی تعداد میں تجارتی ایس ایم ایس ایک نشریاتی ایپلیکیشن ہے جو تجارتی صارفین کو پاکستان بھر میں کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر متعدد وصول کنندگان کو پیغامات کا انتظام کرنے ، ان کی ترتیب بنانے اور انہیں ارسال کرنے سہولت فراہم کرتی ہے ۔ بڑی تعداد میں تجارتی ایس ایم ایس وہ سہولت ہے جس میں تاجر صارفین ہمیشہ سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔

خصوصیات

  • تیز ترین اور بڑی تعداد میں پیغام رسانی
  • مختلف زبانوں میں پیغام بھیجنے کی آسانی( اِنگریزی ، اردو ، چینی )
  • مرتّب مہم (شیڈول کیمپین ) (1مرتبہ ؍ کئی مرتبہ )
  • پیغامات کی فوری ترسیل
  • حسب ِ منشا تخلیق (جامد ؍ متحر ّ ک)
  • پتوں کی کتاب کی تخلیق
  • صارف کو اختیار دینا
  • آسان وسائل کے تبادلے کے لئے والدین اور بچے کا رشتہ
  • خود خریداری کا اعتبار

فوائد

  • استعمال میں آسانی : ڈیسک ٹاپ پر ایک سادہ سا عمل جو پیغام کی تیاری ، وصول کنندہ کا انتخاب ، ترسیل کی ترتیب اور حسابات کی باآسانی دیکھ بھال کی سہولت مہیا کرتا ہے ۔
  • موبائل دوست: بڑی تعداد میں تجارتی ایس ایم ایس کا ویب پورٹل موبائل فون اور ٹیبلیٹس پر باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
  • وسیع رسائی : آف نیٹ اور آن نیٹ ، دونوں طرح کے وصول کنندگان کو بروقت اطلاعات بھیجنے کی سہولت مہیا کرتا ہے ۔
  • بغیر وی پی این : سی بی ایس ویب پورٹل کووی پی این تک رسائی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔ کوئی بھی آئی پی استعمال کرنے والے صارفین اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔
  • حسب ِ ضرورت پیغامات کے ٹیمپلیٹس : صارفین کو نئے پیغامات تحریر کرنے اور ؍ یا دوبارہ استعمال کرنے کے لئے حسب ِ ضرورت پیغامات کے ٹیمپلیٹس میں سے انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے ۔
  • کسی انسٹالیشن کی ضرورت نہیں : صارف کو کوئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ۔ یہ سہولت ویب پر مبنی ہے اور کسی بھی کمپیوٹر پر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

کال بیک کی درخواست