کاروباری شاخ (برانچ ) سے رابطہ سازی ( پرائیویٹ لیزڈ سرکٹ )

Zong 4Gپرائیویٹ لیزڈ سرکٹ ( پی ایل سی PLC=) ایک پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیجیٹل لیزڈ لائن پر مبنی ، مخصوص کردہ نجی لنک ہے ۔ یہ ایک مقامی سروس ہونے کے ساتھ ساتھ جغرافیائی طور پر مختلف مقامات پر صارف کے مقام کے درمیان بین الاقوامی رابطہ بھی ہے ۔ ہم ایک قابل ِ اعتماد اور کم لاگت کی برانچ کنیکٹیویٹی کی خدمات پیش کرتے ہیں جو کسی بھی ادارے کو ہائی بینڈ وڈتھ وائس ، ڈیٹا اور ویڈیو ایپلی کیشنز کو منتقل کرنے کے قابل بناتی ہیں ۔ پرائیویٹ لیزڈ سرکٹ ( پی ایل سیPLC=) آپ کو اپنے ڈیٹا کو مخصوص، اس سرے سے اُس سرے تک ٹرانسمشن لنکس کے ذریعے محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے ۔بین الاقوامی اور قومی کمپنیوں کے لئے یکساں طور پر اپنی مرضی کے مطابق خدمات پیش کرتے ہوئے Zong 4Gبین الاقوامی پرائیویٹ لیزڈ سرکٹ کی صورت میں دنیا بھر میں واقع دفاتر اور سائٹس کے درمیان یقینی رابطے قائم کرنے کی پیشکش کرتا ہے ۔

اہم خصوصیات

  • اعلیٰ دستیابی جو 99.99فیصد تک نیٹ ورک اوقات ِ کار کی ضمانت دیتی ہے
  • مرکزی نیٹ ورک آپریشن سینٹر سے فعال نگرانی
  • تمام تجارتی و کاروباری ضروریات کے لئے مختلف بینڈوڈتھ کے انتخاب(10 Mbpsسے لے کر10 Gbpsتک)
  • داخلی سرکٹس سمیت ایک سرے سے دوسرے سرے تک فراہمی
  • بینڈ وڈتھ کا زیادہ سے زیادہ استعمال
  • اعلیٰ خدمات کی سطح اور اوقات ِ کار
  • نیٹ ورک جغرافیائی وضعیت ( ٹوپولوجی) کی مختلف قسمیں ( ایک جگہ سے دوسری جگہ ، ایک جگہ سے کئی جگہ )
  • اعلیٰ درجے کی ٹرانسمشن ٹیکنالوجی ، 100 Gbpsتک معاون
  • انتہائی قابل ِ اعتماد مواصلات کانظام ، کثرت سے متاثر نہیں ہوتا
  • بنیادی طور پر کافی نہ ہونے والے ، وافر نیٹ ورک پاتھ کے ساتھ بنا ہوا

اہم فوائد

  • ملٹی میڈیا سرکٹس : لنکس کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ وائس ، ویڈیو یا ڈیٹا
  • ویڈیو کانفرنسنگ کیریئر: برانچوں کے مابین ٹیلی پریزنس اور ویڈیو کانفرنسنگ سروسز میں ربط کے لئے لنکس کا استعمال کیا جا سکتا ہے
  • حفاظت : معلومات کے اخراج کے خطرے کے بغیر نجی سرکٹس
  • بنا خلل: بنا خلل اور بنا تعطل ڈیٹا کا بہائو
  • وسعت پذیری : بینڈ وڈتھ کی رفتار کی حدود 100 Gbpsتک
  • نجی وائس کیریئر: ان سرکٹس پر انٹر کمیونکیشن سسٹم منسلک کیا جا سکتا ہے

کال بیک کی درخواست ( کال بیک ریکویسٹ)