اجتماعی سماجی ذمہ داری

ہنگامی حالات میں امدادی کام
سن 2010سے2013کے دوران پاکستان کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس میں تقریباً 20ملین لوگوں نے نقصان اٹھایا جس کی وجہ جائیداد، روزگار اور بنیادی ڈھانچہ تھی۔ اس میں مرنے والوں کی تعداد 2000کے قریب تھی۔ سی ایم پاک اور اس کے ملازمین لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔ متاثرین کی امداد کے لئے راشن اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ سی ایم پاک کے رضا کاروں نے اپنے ہاتھوں سے علاقے کے تقریباً 4000کے قریب متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء کے ڈبے ّ تقسیم کئے۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران ہمارے ملازمین نے ایسی ہمت جو نہ صرف قابل ِ دید تھا بلکہ ہماری کمپنی کی اقدار اورکاروبار کی عکاسی کے لئے فائدہ مند تھا۔
تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک
سی ایم پاک نے لاہور یونیورسٹی آٖف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت کے ذریعے جدید ترین 4Gریسرچ لیبارٹری کی ترقی کے لئے منصوبہ جاتی شراکت داری کی ہے۔ اس مفاہمتی یادداشت نے پاکستان کی اعلیٰ درجے کی بزنس مینجمنٹ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کے لئے ان کی تعلیمی کاوشوں کو جدید ترین تکنیکی خطوط پر نکھارنے کی راہ ہموار کی ہے۔ سی ایم پاک کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک منصوبے کے تحت 3Gبراڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے پر فخر ہے جو ملک بھر میں 100,000طلباء کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ اس کے ذریعے طلباء کوایچ ای سی(HEC)ڈیجیٹل لائبریری پر موجود عالمی تعلیمی وسائل(Global Educational Resources)تک با رعایت وائرلیس رسائی فراہم کی جائے گی جو پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (PERN)کے توسط سے ہو گی۔ ایچ ای سی ڈیجیٹل لائبریری کے وسائل طلباء کے لئے اب تک صرف متعلقہ یونیورسٹیوں کے احاطے میں دستیاب تھے، لیکن اس منصوبے کی بدولت سے اب طلباء ملک بھر میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ڈیجیٹل لائبریری کے وسائل سے استفادہ کر سکیں گے۔ طلباء اب انتہائی با رعایت طلباء کے خصوصی پیکیج کے ساتھ کو برانڈڈ ایم بی بی ڈونگل ڈیواسز(Co-branded MBB dongle devices) کے ذریعے بنا رکاوٹ انٹر نیٹ خدمات سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔سی ایم پاک نے درج ِ بالا کے علاوہ نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات میں، جیسے کہ اسلام آباد ماڈل یونائیٹڈ نیشنز، 10ویں ینگ لیڈرز کانفرنس اور اسریٰ اور نسٹ یونیورسٹیوں کے احاطوں میں ہونے والی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ہے۔
رضاکاروں کے پروگرام: ایک نئی امید
سی ایم پا ک نے اپنے ملازمین کے رضاکارانہ پروگرام کا آغاز کیا ہے جو ’’ایک نئی امید‘‘ کے سائبان تلے ہے اور جو ہمارے برانڈ کے فلسفے ’’ایک نیا خواب‘‘ سے ہم آہنگ ہے۔ ’’ایک نئی امید‘‘ لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے حلقۂ اثر میںاپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ کام کرکے تبدیلی لانے کا ہمارا ایک عہد ہے۔ اس پروگرام کا ہدف رضاکاروں کی ایسی افرادی قوت تیار کرنا ہے جو مختلف مقاصد کے لئے اپنا آپ پیش کرکے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اس کا مقصد کم از کم 2,000گھنٹے سالانہ رضاکارانہ طور پر کام کرنا ہے جو ان کی طرف سے معاشرے کے لئے ایک اہم حصہ ہو گا۔ رضاکارانہ سرگرمیوں کے لئے بنیادی شعبوں میں
  • ماحولیات
  • تعلیم
  • ہنگامی صورت ِ حال میں امداد
شامل ہیں۔
Zong 4Gقائد کی جائے پیدائش کا ایک مجازی دورہ کرواتا ہے
اس یوم آزادی پر Zong 4Gکی ’’ایک نئی امید‘‘ کے رضاکار ہماری آزادی کے عظیم ترین ہیرو قائد ِ اعظم محمد علی جناح کو، ان کی جائے پیدائش بمقام وزیر مینشن، کراچی کا مجازی دورہ کر کے خراج ِ عقیدت پیش کر نے جا رہے ہیں۔ Zong 4Gکے کارپوریٹ ویب پیج پر شامل اس مجازی دورے سے زائرین قائد کے آبائی گھر کا 3Dدورہ کرسکیں گے۔ اس دورے سے داخلی دروازے اور دالانوں سے گزرنے کا ایک ’’حقیقی‘‘ تجربہ ہوتا ہے جیسے کہ کبھی عظیم رہنما یہاں خود چل کر گزراکرتے تھے۔ اس دورے میں قائد کی خواب گاہ، مطالعہ گاہ اور ان کی لائبریری بھی دیکھی جاسکے گی جہاں اصل فرنیچر موجود ہے جسے اس کی اصلی حالت میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ دوسری منزل پر حیران کن اشیاء موجود ہیں جیسے کہ جناب ِقائد کے ملبوسات و دیگر پہننے کا سامان اور لوازمات جو ان کے زیر ِ استعمال تھے، جنہیں دیکھ کر ان کے نفیس طرز ِ زندگی کا انداز ہ ہوتا ہے۔ https://www.zong.com.pk/wazirmansion
CMPak کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کی رپورٹ - 2020 ایڈیش